نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنرتحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنرتحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر سی سینٹر کے وزٹ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں پر موجود درخواست گزاران سے ان کے مسائل کے حل کے بارے میں اور سروس ڈلیوری کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے مختلف دکانوں کا دورہ کر کے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور گرا نفروشوں کو جرمانے بھی عائد کیے ۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری روزمرہ اشیاء کی فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنائ جاءے اس حوالے سے ہرگز کسی تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔