November 17, 2026

*اسرائیلی پریس کانفرنس پاکستانی میڈیا پر – آخر کیوں؟*

IMG-20251014-WA0266

*اسرائیلی پریس کانفرنس پاکستانی میڈیا پر – آخر کیوں؟*

آپ نے بھی شاید دیکھا ہوگا کہ *پہلی بار پاکستانی میڈیا پر اسرائیلی حکام کی پریس کانفرنس کو براہِ راست دکھایا گیا۔*

سوال یہ ہے کہ *کیوں؟*
ایسا کیا بدل گیا کہ اسرائیلی بیانیہ کو اب ہماری اسکرین پر جگہ ملنے لگی؟

پاکستان ہمیشہ فلسطین کے حق میں کھڑا رہا ہے۔ ہماری ریاستی پالیسی، عوامی رائے، اور نظریاتی بنیادیں… سب اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر متفق رہی ہیں۔

تو پھر یہ اچانک تبدیلی؟

کیا یہ محض ایک “خبر” تھی؟ یا پھر میڈیا کے ذریعے ایک *نیا بیانیہ* تیار کیا جا رہا ہے؟

دیکھیں، یہ وہی پرانی تکنیک ہے:
پہلے مخالف چیز کو بطور “دوسری رائے” دکھاؤ، پھر اسے معمول بنا دو، اور آخر میں اسے قبول کروانے کی راہ ہموار کرو۔

یہ ویڈیو نشر ہونا ایک *آزمائشی غبارہ* ہو سکتا ہے۔ شاید یہ پرکھا جا رہا ہے کہ عوام کا ردعمل کیا ہے؟

ریاستی مؤقف کے برخلاف بیانیہ چلانے پر لوگ کیا کہتے ہیں؟

یا… یہ اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس میں *اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی فضا بنائی جا رہی ہے* — میڈیا کے ذریعے، ذہن سازی کے ذریعے۔

دوستو! یاد رکھیں:
*میڈیا صرف خبر نہیں دیتا — یہ سوچ بناتا ہے۔*

اگر ہم نے وقت پر آنکھ نہ کھولی، تو کل یہی اسکرینیں ہمیں فلسطینی مزاحمت کو “دہشت گردی” اور اسرائیلی ظلم کو “دفاع” کے نام پر دکھا رہی ہوں گی۔

آپ کیا سوچتے ہیں؟
کیا یہ صرف اتفاق ہے؟ یا کوئی خاموش تبدیلی کی شروعات؟

*پاکستان زندہ باد، فلسطین پائندہ باد۔*

*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*