November 17, 2026

علماء اکرام، خطیب حضرات اور مدارس دینیہ کے مدرسین منگل 14 اکتوبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-10-14_074756

علماء اکرام، خطیب حضرات اور مدارس دینیہ کے مدرسین

منگل 14 اکتوبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اسلامی معاشرے میں علماء اکرام کا مثالی کردار ہونا چاہیئے مگر فی زمانہ ہمارے علماء اکرام معاشی الجھنوں میں گھرے ہوئے نظر آتے ہیں اس کی اہم وجہ ہے ہمارے علماء اکرام میں جدید علوم کا فقدان ہے مذھی تعلیم یعنی علوم شرعیہ اور جدید سائنسی علوم کے ہم آہنگ نہیں اور مارکیٹ میں صنعتی ترقی کا علماء اکرام کوئی فائدہ نہیں اٹھا رہے کیونکہ معاشرے کے فطین بچے تو پروفیشنل کالجز سے فراغ البال ہونے کیوجہ سے اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی مارکیٹ سے اپنا حصہ فوری قابو کر لیتے ہیں مگر علوم شرعیہ کا ادرک رکھنے والے مدارس دینیہ سے فارغ ہونے کے بعد ان کی انڈسٹری میں کوئی
کھپت نہیں کیونکہ مدارس دینیہ کی تعلیم انڈسٹری سے قطعا” ہم آہنگ نہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی کھپت نہیں ہو پاتی اور ان کے پاس فقط ایک ہی فیلڈ رہ جاتا ہے وہ ہیں مدارس دینیہ میں اور عصری تعلیم گاہوں میں قرآن کی درس وتدریس اور جامع مساجد میں خطیب یا مفتی لیکن یہ شعبے بھی فل ہو چکے ہیں بلکہ اور فلو ہو رہے ہیں محلے کی مساجد میں امام و مدرس کی حیثیت سے مذید ترقی کے چانسز قطعا” نہیں رہے اس کی ایک اہم وجہ ہمارے مذاہب یا فرقے ہیں جو عالم الدین جس مکتب فکر کے مدرسے سے پڑھتا ہے وہ اسی مکتب فکر کا ہو کر رہ جاتا ہے دوسرے مکاتب فکر کو یہ سرے سے غلط سمجھتا ہے اور جو تعلیم اس نے اپنے اساتذہ سے لی ہوتی ہے اسی کو وہ حرف آخر سمجھتا ہے اور اندھی تقلید اس کا ذہن سن کر دیتی ہے جس کا منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ دوسرے مکاتب فکر میں کیڑے نکالنے لگتے ہیں اور اس طرح ترقی کی راہیں ان پر بند ہو جاتی ہیں اور انکی ذہنی وسعتیں جمود کا شکار ہو جاتی ہیں۔

اس ذہنی جمود کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ علماء اکرام، خطیب حضرات اور مدرسین کے لئے کوئی عالی رفرشر کورس یا ذہنی ترقی کا کوئی مروجہ طریقہ سرے سے ہی مفقود ہے اور اپنے تئیں علماء اکرام خطیب حضرات اور مدرسین اپنی قابلیت بڑھانے کے لئے خود سے بھی کوئی کوشش نہیں کرتے اور بحر کے طلاطم میں ہچکولے کھاتے رہتے ہیں اور انھیں کوئی ترقی کا کنارہ ہاتھ نہیں لگتا مذید برآں گھر والے پہلی فرصت میں اپنے نوجوانوں بیٹے کو کوئی مسجد ملتے ہی شادی کر دیتے ہیں اور اس طرح قبیل داری اس کے گلے کا پھندا بن جاتی ہے اور یہ گردش ایام میں ساری عمر سرگرداں بھٹکتا رہتا ہے

یہ بھی حقیقت ہے کہ علماء اکرام ، خطیب حضرات، قاری حضرات اور دینی مدرسین اس کار ثواب میں اتنے سہل پسند ہو جاتے اور محنت کرنے سے بھاگتے ہیں اور پنج وقتہ نماز پڑھانے کے دوران ان مذہبی لوگوں کے پاس اتنا وقت ہی نہیں بچتا کہ یہ اپنی ذہنی و معاشی ترقی کا سوچ بھی سکیں۔

کئی آئمہ مساجد کو میں نے خود اپنے بل بوتے پر محلے میں کریانے کی دوکان کھول کر دینے کی کوشش کی مگر یہ سیدھا سیدھا انکار کر گئے کہ ملک صاحب ہم سے یہ جھنجھٹ نہیں ہوتا۔

ان فرشتہ صفت انسانوں کی معاشی ترقی کا یہ حال ہے کہ ان علماء اکرام، جامع مساجد کے خطیبوں قاری صاحبان اور دینی مدارس کے مدرسین میں سے صرف تین فی صد ایسے لوگ ہیں جو زکواۃ کے صاحب نصاب ہوتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں مگر انکم ٹیکس کو تو بھول ہی جائیں پس اسکول ٹیچرز کے علاوہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستانی مین پاور کی یہ کیٹیگری گورمنٹ کو انکم ٹیکس دینے کے قابل ہوں گے

ان کی ذاتی مصروفیات اور روزانہ کی ڈیوٹی اتنی کٹھن ہوتی ہے ان کے پاس عزیز و اقارب سے ملنے جلنے کا وقت ہی نہیں ہوتا کیوں کہ ان کی کوئی ہفتہ وار چھٹی تو دور کی بات عیدین پر بھی کوئی چھٹی نہیں نہ کوئی سالانہ ریسٹ اینڈ ریکریشن چھٹی یا بونس یا سالانہ ترقی؟؟؟؟؟؟؟

معاشرے کے اس پسماندہ طبقے کی طرف گورنمنٹ نے بھی کبھی غور تک نہ کیا بس سوکھا سوکھا احتراما” مولانا صاحب مفتی صاحب، شیخ القرآن، حضرت صاحب، قاری صاحب، پیر سائیں اور سب بڑے بڑے القاب لیکن پیٹ خالی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی مدارس پولی ٹیکنک کی طرز پر علماء کی تعلیم کے ساتھ انکے لئے کوئی فنی تعلیم کا انعقاد کریں جیسے الیکٹریشن، ایئر کنڈیشنز یا فریج میکینک یا آٹو الیکٹریشن وغیرہ۔ افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ حکومت نے بھی اس نیک سیرت، قابل قدر، سفید پوش و عزت دار طبقے کے بارے سوچنا گورا تک نہیں کیا کہ ان کی ذہنی، معاشرتی و معاشی ترقی کا کوئی مربوط نظام بنائے اور ان کو مین سٹریم میں اس اہم معاشرتی گروب کو ضم کرے اور انھیں معاشرے کا فعال رکن بنانے کی سعی کرے۔

مدارس کی انتظامیہ اور حکومت وقت ذمہ داری سے غور و فکر کرے کہ آخر یہ طبقہ کب تک ذکواہ، صدقات، فطرانہ اور خیرات پر پلے گا۔ حکم تو یہ ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو دین کے لئے وقف کر دیں ان کے ناں و نفقہ کی ذمہ داری حکومت وقت اور معاشی خوشحال طبقہ کھلے دل سے اٹھائے یا خلافت راشدہ کی طرز پر حکومت ان کے وظیفے لگائے اور شوسل انشورنس کے تحت ان کا اور انکے بچوں کی اعلی تعلیم اور علاج معالجے کا بندوبست کرنے کے لئے بجٹ مختص کرے اور سب مساجد اور مدارس دینیہ کے بجلی اور گیس کے بل مفت کئے جائیں جیسا کہ سعودی حکومت اپنے علماء کی مالی اعانت اور یہ سہولیات دیتی ہے اور اسی وجہ سے سعودی عرب میں کوئی فرقے نہیں ہیں اور قرآن و سنت پر عمل ہوتا ہے امام کا نماز پڑھانے کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑتا کیونکہ دیندار طبقہ بخوبی یہ کام سر انجام دے سکتا ہے۔

*شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات*

وما علینا الا البلاغ المبین

گزاشات:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ریٹائرڈ انجینیئر پاکستان اٹامک انرجی کمیش۔
Cell: 0092300860 4333