اوکاڑہ اشرف چوہدری سونی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ،
اوکاڑہ اشرف چوہدری سونی
اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ، بروقت ٹارگٹ کے حصول کے احکامات، انہوں نے امیر کالونی فیصل آباد روڈ اور نواہی علاقہ 52/2 آر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں میں پولی ویکسینیشن کیمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے گھر گھر جا کر دور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کی بھی چیکنگ کی اور ویکسینیشن کے ریکارڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نواز نے کہا کہ پولیو ٹیمیں فکسڈ اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر دیے گئے اوقات کے مطابق تسلسل سے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں اور کوشش کی جائے کہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے،انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور خانہ بدوشوں کی بستیوں میں بھی بچوں کی ویکسینیشن کی جائے اور تحصیل بھر میں کوئی بھی جگہ مسنگ نہ ہو، انہوں نے بچوں کی والدین سے بھی اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔