گوہروالا /بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) گوہروالا تھل کی ہردلعزیز سماجی ،تعلیمی اور ادبی شخصیت ملک بشیر احمد گوندل کو تھل سخن پرور ایوارڈ کی
گوہروالا /بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) گوہروالا تھل کی ہردلعزیز سماجی ،تعلیمی اور ادبی شخصیت ملک بشیر احمد گوندل کو تھل سخن پرور ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک بشیر احمد گوندل کو ان کی 36 سالہ علمی و ادببی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ علم و ادب کے سرمایہء افتخار ملک بشیر احمد گوندل کا تعلق علاقہ تھل کے گاوں گوہر والا سےہے۔ اللہ تعالی ا نے انہیں اعلی ا علمی وادبی صلاحتیں ودیعت کی ہیں۔ آپ نے طویل عرصہ تک شعبہ ء تدریس سے وابستہ ہوکر گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ آپ کے شاگردان عزیز کی ایک بہت بڑی تعداد مختلف شعبہء ہاءے زندگی سے وابستہ ہے۔ آپ نے بطور بانی تھل سرائیکی چانڑاں پنجابی و سرائیکی ادب کے فروغ کےلیے مثالی کردار ادا کیا ہے اور طویل عرصہ سے سالانہ آل پاکستان سرائیکی مشاعرہ منعقد کرواتے چلے آرہے ہیں۔ دریں اثناء تھل سخن پرور ایوارڈ ملنے پر ملک بشیر احمد گوندل کو ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات ملک محمد خالد اعوان ، ملک محمد اشرف اعوان ، سئنیر آفیسر نیشنل بنک ملک خالد محمود اولکھ، ملک حکیم محمد اقبال راہداری، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور ، سئنیر صحافیوں ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف، سیٹھ ثمر سلطان ، ملک غلام جیلانی وڈھل، ملک حاجی شوکت حیات کھارا ، تصور عباس بھٹی، نمبردار ملک اسد عباس بگھور ، نمبردارملک ساجد عباس بگھور، سردار مداح خان بلوچ ، مہر محمد حنین ، جی اے حسنین، ملک محمد ارمغان اعوان، رانا خلیل احمد، محمد یوسف سانول اور دیگر نے دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔