دل کی بات خ ح شہزاد
دل کی بات
خ ح شہزاد
المصطفے فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پر ایک نظر
حالیہ سیلاب 2025 میں آدھا ملک متاثر ھوا۔خیبرپختونخواہ سے لے کر سکھر حیدرآباد تک۔صرف پنجاب کے 28اضلاع متاثر ھوئے اور ستلج۔راوی جوکہ کافی عرصے سے سوئے ھوئے تھے اور لوگ بھول گے تھے۔اور قبضہ مافیا۔مال وزر کے غلاموں نے دریاوں پر قبضہ کرکے کالونیاں بنا لیں تہیں۔پھر دریاوں نے اپنی زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا اور اتنی تباھی اور خوفناک سیلاب ھم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا۔سیلاب متاثرہ علاقوں حکومت نے بھی بہت اچھا کام کیا اور این جی اوز کی کارکردگی بھی شاندار رھی۔آج بات کریں گے المصطفے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کہ اس نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کی کس طرح مدد کی۔المصطفے فاؤنڈیشن کا قیام 2020میں عمل میں آیا۔چند سالوں میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اپنا نیٹ ورک قائم کیا اور اس وقت ینجاب کے بہت سارے اضلاع میں نیٹ ورک موجود ھے۔سیلاب کا آغاز بونیر سوات سے ھوا تھا اور اس وقت خیبر پختونخواہ کے کوارڈنیئٹر علامہ ابرار الدین صدیقی ھیڈ آفس فیصل آباد آئے ھوئے تھے۔فوری طور پر المصطفے فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر غلام حسین زاہد کی سربرراھی میں روانہ کی ۔ٹیم میں ڈاکٹر کاشف نوید۔محمد علی کلاسن۔فیصل یعقوب۔ابرار ضیاء شامل تھے۔ٹیم نے بونیر ۔چنار۔سوات وغیرہ میں کوارڈنیئٹر ابرار الدین صدیقی کی نگرانی میڈیکل کیمپس لگائے ۔سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات دیں۔ابھی ٹیم فیصل آباد واپس آئی ھی تھی کہ سیلاب پنجاب میں داخل ھوگیا تھا۔ناروال۔سیالکوٹ۔لاھور۔چنیوٹ۔جھنگ۔پاک پتن۔تقریبا 28اضلاع سیلاب کی زد میں آئے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکاروں نے سب سے پہلے اپنے پڑوسیوں چنیوٹ اور جھنگ کے لیے ٹیمیں روانہ کیں جہاں چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے کوارڈنیئٹر اعجاز نصیری۔جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے کوارڈنیئٹر عرفان سیالوی پہلے ھی اپنی مدد اپ کے تحت رسیکیو کا آغاز کرچکے تھے۔اور پانی میں پھنسے ہزاروں افراد تک پنچنے کی کوشش کررھے تھے اور کھانا بھی پنچا رھے تھے۔اس میں جھنگ کی ٹیم عرفان سیالوی کی نگرانی میں شاندار خدمات سرانجام دیں۔فیصل آباد ھیڈ آفس سے ضروریات زندگی کا سامان۔ادویات۔راشن کی ترسیل جاری رھی اور میڈیکل مشن ڈاکٹر غلام حسین زاہد اور ڈاکٹر کاشف نوید نگرانی میں رانا محمد عمران۔ڈویژنل سرپرست۔ابرار ضیاء فیصل یعقوب۔محمد علی کلاسن ایم ڈی نے چنیوٹ جھنگ میں دور دراز اور مشکل راستوں سے گزر کر ادویآت اور دیگر سامان متاثرین تک پنچایا۔جھنگ ھیڈ تریموں کے نواح میں احمد آباد بستی میں ایک خیمہ بستی بھی قائم کی اور کھانے کابھی انتظام کیا۔جیسے ھی سیلاب جنوبی پنجاب میں پنچا تو وہاں کوارڈنیئٹر جنوبی پنجاب مجاھد حسین خان کی قیادت میں ٹیم تیار تھی۔ضلع مظفر گڑھ کے کوارڈنیئٹر عصمت اللہ چوھدری۔اور تحصیل علی پور کے کوارڈنیئٹر حنیف خان نے ریسکیو اور ریلیف کا کام باخوبی نبھایا۔ریسکیو 1122کے ساتھ ملکر شاندار خدمات سرانجام دیں۔جن کا زکر بندہ ناچیز سے خود 1122کے اہلکاروں نے کیا۔جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں راشن۔ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان پنچایا گیا۔ھیڈ آفس فیصل آباد سے ادویات اور دیگر سامان زندگی جنوبی پنجاب پنچایا گیا۔اور ھیڈ آفس سے ڈاکٹر کاشف نوید کی نگرانی میں ابرار ضیاء۔خالد شہزاد نے روہیلانوالی۔علی پور وغیرہ میڈیکل کیمپس میں ہزاروں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات دی گیں۔ابھی خدمت کا یہ سفر جاری ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکار متاثرہ علاقوں میں موجود ھیں اور گھر واپس جانے والوں کو بستر۔کپڑے۔اور برتن کی تقسیم کررھے ھیں۔اور آئندہ دنوں میں المصطفے فاؤنڈیشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں بچوں کو کپڑے۔جوتے اور سکول بیگز دینے کا ارادہ رکھتی ھے۔احباب محبت مخیر حضرات اینے عطیات دل کھول کر المصطفے فاؤنڈیشن کو جوکہ 98%آپکے عطیات مستحقین تک پنچاتی ھے ۔غیر ترقیاتی اخراجات صرف 2%ھیں۔الحمد اللہ المصطفے فاؤنڈیشن فی سبیل اللہ کام کرنے والوں کی ایک بھاری تعداد رکھتی ھے۔پیڈز ورکر واپس گھروں کو جاچکے ھیں لیکن المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکار اب بھی مصروف خدمت ھیں۔بے لوث۔خدمت خلق کرنے والوں کے ساتھ تعاون کر نہ ایسی این جی اوز کے ساتھ تعاون کریں جو آپ کے عطیات آدھے تنخواھوں پر اور آدھے سٹکر اور پیکنگ پر لگا دیں۔اور ایک معمولی حصہ متاثرین تک پنچے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کے لیے جاز کیش۔03064842711
ایزی پیسہ۔03124842711
اور ھیڈ آفس ۔المصطفے ہاوس شمس آباد جھمرہ روڈ فیصل آباد میں بھی رابط کرسکتے ھیں۔رابط ھیڈ آفس۔03124842711