October 10, 2026

*حب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف وکلاء برادری کا عدالتی بائیکاٹ، عدالتوں میں سناٹا چھا گیا*_

IMG-20251011-WA0044

_*حب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف وکلاء برادری کا عدالتی بائیکاٹ، عدالتوں میں سناٹا چھا گیا*_

_حب/حب شہر اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی چوری،ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف ضلعی وکلاء برادری نے آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلاء نے کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہو کر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق ضلع حب میں حالیہ دنوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے شہری علاقوں میں چوری، موٹر سائیکل چھیننے، گھروں اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ حتیٰ کہ عدالتوں کے باہر پارک کی گئی شہریوں اور وکلاء کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں رہیں وکلاء برادری کے مطابق چند روز قبل مختلف وکلاء کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں عدالت کے احاطے سے چوری ہوئیں جن کی تاحال برآمدگی نہیں ہوسکی۔ اس غفلت اور ناقص پولیس کارکردگی پر وکلاء نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فوری برآمدگی عمل میں نہ لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا ضلعی بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج مکمل عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا جسکےباعث دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کسی بھی کیس کی سماعت نہ ہوسکی وکلاء برادری نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر امن و امان کی بحالی کے لئے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری اور وکلاء برادری خود کو محفوظ سمجھ سکیں_