224

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت

بوکھلاہٹ کا شکار جعلی حکمران دفعہ 144 کے نام پر شہریوں کو بنیادی آئینی حقوق سے محروم کر رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

دستور سے انحراف کی یہ روش گزشتہ دو سال سے جاری ہے جس کے نتیجے میں ملک عملاً بنانا ریبپلک بنا چکا ہے، ترجمان تحریک انصاف

ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے جہاں دستور و قانون پوری طرح جنگل کے بادشاہ کے محکوم ہیں، ترجمان تحریک انصاف

جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ناحق قید عمران خان سمیت دیگر سیاسی اسیران کو جیل میں رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں بچا، ترجمان تحریک انصاف

آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے جس میں پرامن احتجاج کرنے کا حق بھی شامل ہے، ترجمان تحریک انصاف

شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر کے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف آئین کی بالادستی کی خاطر دستور سے مجرمانہ انحراف کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی پالیسی جاری رکھے گی، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے میں رہنمائی فرما دیں کہ کیا شہریوں کو دستور کے تحت میسر آزادی اظہار رائے، آزادانہ نقل و حرکت اور اجتماع کی آزادی جیسے بنیادی حقوق محض ایک سرکاری بابو کے حکمنامے کے ذریعے سلب کیے جاسکتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

دفعہ 144 کے نام پر ایک نوٹیفکیشن کے نتیجے میں شہریوں کے آئینی حقوق معطل کر دینے کے بعد دستور کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ دفعہ 144 کی آڑ میں شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا نوٹس لیں، ترجمان تحریک انصاف

عدالت اس ضمن میں پنجاب حکومت کے عہدیداران بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ سے وضاحت طلب کرے، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں