November 17, 2026

🌐اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف شہیدؒ

IMG-20251009-WA0154

🌐اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف شہیدؒ
شہادت سے کچھ وقت قبل کرنل جنید عارف شہیدؒ کی اپنے علاقے کے ایک عالمِ دین سے ہونے والی گفتگو منظرِ عام پر آئی ہے.
جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خواب میں حوضِ کوثر پر رسولِ اکرم ﷺ کو دیکھا، جو انہیں اور ان کے ساتھیوں کو اپنے دستِ مبارک سے پانی پلا رہے تھے۔
یہ خواب اور ان کے الفاظ شہادت سے پہلے ان کے ایمان، اخلاص اور روحانی اطمینان کی گواہی دیتے ہیں۔
کرنل جنید عارف شہیدؒ نے نہ صرف اپنی جان وطن پر قربان کی بلکہ ایمان اور یقین کی ایک لازوال مثال قائم کر دی۔
اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قربانی قبول فرمائے، اور وطنِ عزیز کو امن عطا کرے آمین 🤲