November 17, 2026

*🌐راولپنڈی: طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا شخص زخمی حالت میں گرفتار*

Screenshot_2025-10-07_113057

*🌐راولپنڈی: طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا شخص زخمی حالت میں گرفتار*

راولپنڈی – CCD ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اُس شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے ٹیوشن سے واپس آتی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکت کی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی، تاہم پسٹل لوڈ کرتے وقت اچانک گولی چل گئی جو اس کے اپنے ہاتھ پر لگی۔ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

*اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ:*

> نیفے میں پسٹل چلنا ضروری تھا، اس طرح کے گھٹیا عمل کرنے والے ملزمان اس سے زیادہ کے مستحق ہیں۔ عوام CCD ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔