November 17, 2026

*🌐پاکستان کے F-16 طیارے جدید ٹیکنالوجی سے لیس – تاریخی دفاعی پیشرفت*

Screenshot_2025-10-07_113057

*🌐پاکستان کے F-16 طیارے جدید ٹیکنالوجی سے لیس – تاریخی دفاعی پیشرفت*

اسلام آباد:
پاکستان کے دفاعی شعبے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کے لیے نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ امریکی دفاعی کمپنی Raytheon کے نئے کنٹریکٹ میں پاکستان کا نام شامل ہے، جس کے تحت پاکستان کو جدید *AMRAAM ایئر ٹو ایئر میزائل* فراہم کیے جائیں گے۔

یہ میزائل پاکستان ایئر فورس کے F-16 بیڑے کی صلاحیت کو مزید طاقتور بنا دیں گے، اور دشمن کے فضائی عزائم کو مؤثر طریقے سے ناکام بنانے میں مدد دیں گے۔

یہ معاہدہ 25 سال بعد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کا پاکستان کو یہ جدید ٹیکنالوجی دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا دفاعی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اپ گریڈ جنوبی ایشیا کے کسی اور ملک کو فی الحال حاصل نہیں، جو پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹیجک برتری تصور کی جا رہی ہے