November 17, 2026

مالاکنڈ بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھارنے والی لڑکی والدین کی درخواست پر گرفتار

FB_IMG_1759852944595

مالاکنڈ بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھارنے والی لڑکی والدین کی درخواست پر گرفتار

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ کی تحصیل کوٹ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی کو اس کی والدہ کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق والدہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ بیٹی سوشل میڈیا پربطورلڑکا ویڈیوزبنا کراپ لوڈ کرتی ہے جس سے خاندان اورمعاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ والدہ نے مؤقف اختیارکیا کہ مسلسل سمجھانے کے باوجود بیٹی باز نہیں آئی جس پرمجبورا ً تھانے میں رپورٹ درج کروائی۔لیوی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز لڑکی کو حراست میں لے کر تھانہ کوٹ منتقل کیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں والدہ کی منت سماجت، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی اور تحریری معاہدے کے بعد لیوی حکام نے لڑکی کو ضمانت پررہا کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے تسلیم کیا کہ وہ تفریح کے مقصد سے ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھارتی تھی، اس کا کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔ پولیس نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ایسی سرگرمیوں سے معاشرتی اقدار اور روایات متاثر نہ ہوں۔