November 17, 2026

*تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے آئی سی یو وارڈ کی ایکو مشین طویل عرصے سے خراب۔امراضِ قلب کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا.*

IMG-20251007-WA0258

*تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے آئی سی یو وارڈ کی ایکو مشین طویل عرصے سے خراب۔امراضِ قلب کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا.*

میلسی (محمدمختارسولگی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے آئی سی یو وارڈ میں ایکو مشین طویل عرصے سے خراب ہونے کے باعث امراضِ قلب کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور محکمۂ صحت کی عدم توجہی کے نتیجے میں دل کے مریض تشویشناک حالات سے گزر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میلسی میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان لمحۂ فکریہ ہے۔ ایکو مشین کی خرابی کے باعث مریضوں کو ٹیسٹ کروانے کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف ان پر مالی بوجھ بڑھ جاتا ہے بلکہ بروقت تشخیص نہ ہونے کے سبب ان کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے۔ شہریوں نے محکمۂ صحت کے اعلیٰ حکام سے ایکو مشین کی فوری مرمت، وارڈ کی حالت بہتر بنانے اور ضروری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود متعلقہ افسران کی بے حسی برقرار ہے، جس کے باعث عوام میں شدید مایوسی اور بے اعتمادی پھیل رہی ہے، اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔