مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل خوشاب سے ایس ایس ٹی کٹیگری کے تحت ممتاز ٹیچرز راہنما عنایت اللہ خان نیازی کو ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی
مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل خوشاب سے ایس ایس ٹی کٹیگری کے تحت ممتاز ٹیچرز راہنما عنایت اللہ خان نیازی کو ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی عطائیگی۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ عنایت اللہ خان نیازی کو یہ حسن کارکردگی ایوارڈ ضلعی لیول کی تقریب تقسیم ایوارڈز کے دوران سی ای او ایجوکیشن رانا شبیر احمد صابری اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیا اللہ نے عطا کیا ۔ واضح رہے کہ ٹیچرز رہنما عنایت اللہ خان نیازی ایک عرصے سے محکمہ ء تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ضلع بھر کے آفیسرز تعلیم سمیت دیگر تعلیمی حلقے انہیں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔