پاک ایران سرحدی علاقے میں بی ایل اے کا انتہائی اہم کمانڈر عبدالرزاق ناکو ہلاک
پاک ایران سرحدی علاقے میں بی ایل اے کا انتہائی اہم کمانڈر عبدالرزاق ناکو ہلاک
عبدالرزاق عرف ناکو بی ایل اے کا سرکردہ رابطہ اور مقامی کمانڈر تھا۔ یہ بی وائی سی کی لسٹ میں مسنگ پرسن تھا ۔ اس کی رہائش پاک ایران سرحدی گاؤں پیر میں تھی۔ اسے تنظیم کے اندر سخت گیر اور اعتماد کے قابل کارندہ سمجھا جاتا تھا۔اس کے پاس بیس سے پچیس مسلح افراد کا جتھا تھا۔ ذاتی حفاظت کیلئے آٹھ سے دس بندوں کی چوکس دستہ ہر وقت اس کے ساتھ رہتا۔ وہ بارودی سرنگیں بناتا۔ آئی ای ڈیز تیار کر کے بلوچستان بھجواتا۔ دل جان عرف لال اور شہک عرف حمل سمیت کئی کمانڈروں کو مواد پہنچاتا رہا۔
ناکو کو بی وائی سی والے لاپتہ شخص قرار دے کر ہمدردی سمیٹتے تھے۔ حقیقت یہ تھی کہ وہ سرحدی قصبوں میں بچوں اور نوعمر لڑکوں کو پیسے اور اسلحہ کا لالچ دے کر گروہ میں بھرتی کرتا۔ مقامی چرواہوں کے بھیس میں ہتھیار پہنچاتا۔ ایرانی زمین کو ڈھال بنا کر پاکستان میں کارروائیاں کر جاتا۔
ایک اور دو اکتوبر کی درمیانی شب کو پاک ایران سرحد پر فیصلہ کن کاروائی ہوئی۔ نشاندہی کیلئے انفراریڈ لیزر استعمال ہوا۔ پہلی گولی ناکو کے محافظ پر لگی۔ ناکو نے بھاگنے کی کوشش کی مگر تین قدم بھی نہ اٹھا سکا۔ ایک درست فائر نے اسے گرا دیا۔ یوں بارودی سرنگیں بنانے کی سپلائی لائن ٹوٹ گئی۔