November 17, 2026

حکومت اصلاحات میں ناکام مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے

IMG-20251007-WA0201

حکومت اصلاحات میں ناکام مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں :عوامی سماجی حلقے

میلسی( محمدمختارسولگی) پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت ڈیڑھ سالہ دور اقتدار میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ کم آمدن والے اور مزدور طبقے پر مسلسل مہنگائی بم گرا کر حکومت زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔ جبکہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کےسبب سماجی تنہائی کاشکار ہوکر مشکل ترین معاشی حالات کا سامناکر رہاہے۔ میلسی کے سماجی حلقوں نے حکومت کی جانب سے مہنگائی میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کفایت شعاری پالیسی اپناتے ہوئے ملکی پیداوار کے مقابل تمام معاشی پالیسیوں میں اصلاحات کرکے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں ہنگامی طور پر اضافہ کئے بغیر حکومت کےپاس کوئی پلان نہیں جس کےسبب ملک میں مہنگائی کےطوفان پر قابوپایا جاسکے.