خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ٹیچرز ہیرو ایوارڈز کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ٹیچرز ہیرو ایوارڈز کی
ایک پُروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس کی چیف گیسٹ محترمہ فروا عامر ڈپٹی کمشنر خوشاب تھیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک اختر عباس کھارا نے بطورِ اعزازی مہمان شرکت کی۔تقریب کے میزبان چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری تھے جبکہ پروگرام کے فوکل پرسن کی. ذمہ داریاں ملک قیصر عباس کھارا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل خوشاب نےنبھائیں۔
اس شاندار تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خوشاب فیض الحسن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد یاسین ساجد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری شیر بہادر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی، اسسٹننٹ ڈائریکٹر ملک احمد خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ خوشاب محترمہ امانت خاتون سمیت ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ نقابت کے فرائض ممتاز ماہر تعلیم ملک شاہد اقبال نے بطریق احسن سرانجام دئیے.
تقریب میں ضلع بھر سے منتخب اساتذہ کرام کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا تاکہ ان کی تعلیمی خدمات، محنت اور جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
اس موقع پر مقررین نے اساتذہ کے کردار کو قوم کی تعمیر کا ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب استاد کو اس کا حقیقی مقام دیا جائے۔آخر پر تمام شرکاء کو شکریہ کے ساتھ الوداع کہا گیا اور اساتذہ کے اعزاز میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔