بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کار گزاری،کل 1253مقدمات درج، 1093ملزمان گرفتار،
بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کار گزاری،کل 1253مقدمات درج، 1093ملزمان گرفتار، 383مجرمان اشتہاری،176عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل 01 کروڑ 87لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ حافظ کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 1093ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 1 کروڑ 87لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ جبکہ ضلعی پولیس نے 05سر گرم گینگ کے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 26لاکھ90ہزارسے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے61ملزمان گرفتار کر کے اْن کے ققبض سے08بندوقیں /رپیٹر، 49پسٹل،02ریوالور،02کاربین اور 156روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے129ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 26کلو384گرام چرس،02کلو824گرام ہیروئن،2794لیٹر شراب،140 لیٹر لہن اور05چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے A کیٹیگری کے 63 اور B کیٹیگری کے320 مجرمان اشتہاری اور 176 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 06مقدمات کا اندراج کرکے 16ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی , ماہ ستمبر میں 13938اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔
(پبلک ریلیشن آفیسر) دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر