November 17, 2026

💔 ستر سال سے بچھڑی ماں، آج بھی اپنے وارثوں کی تلاش میں ہے 💔

FB_IMG_1759715378510

💔 ستر سال سے بچھڑی ماں، آج بھی اپنے وارثوں کی تلاش میں ہے 💔

یہ کہانی ایک ایسی ماں کی ہے جس نے بچپن سے بڑھاپے تک زندگی کے سب سے تلخ امتحانات جھیلے ہیں۔

اماں عائشہ کی عمر اس وقت تقریباً 70 سے 75 سال ہے۔ وہ صرف 5 یا 6 سال کی تھیں جب انہیں چیچہ وطنی سے اغواء کیا گیا۔

بچپن میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ ایک خاتون کے گھر پڑھنے جایا کرتی تھیں۔ ایک دن وہ خاتون کھانا دے کر ان دونوں بچیوں کو اپنے والد کی دکان پر بھیجتی ہیں۔ کھانا دینے کے بعد جب وہ واپس آرہی تھیں تو راستے میں کسی نے ان دونوں بچیوں کو اغواء کرلیا۔

عائشہ کو یہ سب آج بھی دھندلا سا یاد ہے، جیسے کوئی ڈراونا خواب ہو۔ انہیں ایک ایسے گھر میں رکھا گیا جہاں ان سے مشقت کے تمام کام کروائے جاتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ عائشہ اپنے پیاروں کے نام تک بھول گئیں۔ حتیٰ کہ یہ بھی یقین سے نہیں جانتیں کہ عائشہ نام ان کے والدین نے رکھا تھا یا اغواء کاروں نے۔

جب عائشہ جوانی کی دہلیز پر پہنچیں تو ان کی شادی ایک ایسے شخص سے کردی گئی جو ان سے 25 سال بڑا تھا۔ اس شخص کے ساتھ زندگی بھی ایک جہنم بنی رہی۔
بچے ہوئے، بچے جوان ہوئے۔

شوہر کی موت سے کچھ وقت پہلے اس نے عائشہ کے قریب آ کر اعتراف کیا:

> “تمہیں اور تمہاری سہیلی کو میں نے ہی اغواء کیا تھا۔ تمہیں ہم نے اپنے پاس رکھ لیا اور تمہاری سہیلی کو اندرونِ سندھ بیچ دیا۔ تم دونوں کو میں نے چیچہ وطنی سے اٹھایا تھا۔ مجھے معاف کردو۔”

عائشہ کو اتنا یاد تھا کہ ان کے والد قصائی (گوشت فروش) تھے۔ لیکن اپنے شہر چیچہ وطنی کا نام بھی انہیں شوہر کے اعتراف پر پتا چلا۔ شوہر کے انتقال کے بعد بیٹے کے ساتھ کئی بار چیچہ وطنی گئیں لیکن اپنے رشتے داروں کو نہ ڈھونڈ سکیں۔

اماں عائشہ کے جسم پر ایک خاص نشانی موجود ہے (پیدائشی یا کسی چوٹ کی وجہ سے) جس کے بارے میں خاندان والے پوچھ کر شناخت کر سکتے ہیں۔

📢 چیچہ وطنی کے تمام دوست احباب، اور وہ سب خاندان جو گوشت کے کام سے وابستہ ہیں، اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
ویسے تو اماں کو گم ہوئے 70 سال سے زیادہ ہوچکے ہیں لیکن ہمارا یقین ہے کہ اللہ ضرور ایک دن ملائے گا۔ ان شاءاللہ، عائشہ کے بہن بھائی ضرور موجود ہوں گے۔

آپ کا ایک شیئر اس مظلوم ماں جی کو اپنوں سے ملانے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

📞 کسی بھی اطلاع کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں:
+92 316 2529829