October 9, 2026

عوامی سہولتوں کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔پیپلزپارٹی یوتھ چمن

IMG-20251003-WA0247(1)

عوامی سہولتوں کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔پیپلزپارٹی یوتھ چمن

سولر پروگرام کی گمشدگی ناقابلِ برداشت عمل ہے۔یوتھ صدر چمن

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔یوتھ صدر حنیفیاء اچگزئی

چمن۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چمن کے یوتھ صدر حنیفیاء اچگزئی و دیگر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ ضلع چمن کے لیے منظور شدہ سولر پروگرام جو عوامی سہولت کے لیے شروع کیا گیا تھا، وہ راستے میں کہیں غائب ہو گیا ہے۔ ہماری عوام کو زندگی کی سہولیات بنانے کے لیے دی گئی یہ سہولت ضائع ہونا ناقابلِ قبول ہے۔ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پُرزور درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، مکمل اور شفاف انکوائری کروائی جائے اور اس تاخیر یا غفلت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چمن کے یوتھ صدر محمدحنیفیاء اچگزئی نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سولر پروگرام کو فوری طور پر دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ ضلع چمن کی ترقی کا عمل رُکنے نہ پائے اور عوام کی زندگیوں میں دوبارہ آسانیاں لوٹ آئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد اور پرعزم ہیں، اور اس ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے.