مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹیچرز راہنماء ملک شیرافضل ٹوانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم اساتذہ کے موقع پر اگر کسی استادِ کامل کا ذکر ہو تو
مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹیچرز راہنماء ملک شیرافضل ٹوانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم اساتذہ کے موقع پر اگر کسی استادِ کامل کا ذکر ہو تو سب سے بلند مقام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے “معلمِ انسانیت” بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ نے نہ صرف علم دیا بلکہ کردار، اخلاق، عدل، رحم اور سچائی کی عملی تعلیم دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے جہالت کے اندھیروں میں علم
کا چراغ جلایا، غلاموں کو عزت دی، عورتوں کو مقام دیا، اور انسانیت کو مقصدِ حیات سکھایا۔ انہوں نےمزید کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات آج بھی دنیا بھر کے اساتذہ کرام کے لیے مشعلِ راہ ہیں، کیونکہ آپ ﷺ نے دلوں کو علم سے روشن کیا اور انسان کو انسانیت کا شعور بخشا۔ اساتذہ کے لیے آپ ﷺ کی زندگی ایک مکمل نصاب ہے۔