October 9, 2026

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں ٹیچرز ڈے کے موقع پر وزیرِ تعلیم کی ہدایت پر “ہیروز ٹیچرز ایوارڈ تقریب” منعقد کی گئی

IMG-20251005-WA0100

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں ٹیچرز ڈے کے موقع پر وزیرِ تعلیم کی ہدایت پر “ہیروز ٹیچرز ایوارڈ تقریب” منعقد کی گئی۔اس پُروقار تقریب میں ضلع بھر کے اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پینتالیس نمایاں اساتذہ کرام کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز، سرٹیفیکیٹس اور میڈلز سے نوازا گیا۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں سردار فیضان خالد ڈوگر ہیڈماسٹر کا نام بھی شامل ہے، جنہیں تعلیم کے فروغ میں نمایاں کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔
مہمانانِ خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، جو نسلِ نو کی تربیت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کرام کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جاتا رہے گا۔