ہارون آباد اوسی استاتذہ کرام کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس طلبہ استاتذہ اور دیگر شعبہ سے منسلک معززین نے شرکت کی
ہارون آباد
استاتذہ کرام کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس طلبہ استاتذہ اور دیگر شعبہ سے منسلک معززین نے شرکت کی
جناح پبلک سکول کے پرنسپل و صدر پیف سکول ایسوسی ایشن ابریز اشفی ایڈووکیٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کے توسط سے استاتذہ اور ریٹائرڈ ٹیچرز کیساتھ سلام ٹیچر ڈے کی حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں تمام ٹیچرز کو بطور اعزاز شیلڈ دی گئیں اور دعوت و طعام کا اہتمام کیا۔ استاتذہ کی محنت کو سراہا دوستوں جس میں ملک محمد اختر صاحب ریٹا ئرڈ ٹیچر پرنسپل عبد الخالق تنویر صاحب ریٹائرڈ پرنسپل بوائز ڈگری کالج ہارون آباد ڈی ایس پی رانا ظہور ہارون آباد نے تقریب سے خطاب کیا۔ جبکہ جناح پریس کلب ہارون آبد کی ٹیم نے بھی شرکت کیاس تقریب کا ا نعقاد سکول یونین کے صدر ایڈووکیٹ ابریز اشفی نے کیا جبکہ جنرل سیکرٹری طارق حسن اور انوارلحق فنانس سیکرٹری عبدالرؤف میڈیا ایڈوائزر نے بھی خطاب کیا اور سلام ٹیچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استاد کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہوتے ہیں اور تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں بہترین استاد اچھے معاشرے کا قیام کے موجب ہوتے ہیں استاد کا احترام ادب کی اعلیٰ سٹیج ہے جو معاشرے کو ترقی پر گامزن کرتا ہے ا چھے معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے اس موقع پر جناح پبلک سکول کے ننھے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کئے اور آنے والے استاتذہ کو پرتکلف اعشائیہ بھی دیا گیا