یہ نوازشریف کے سب چھوٹے بھائی حافظ عباس شریف ہیں جو ایک مجبوری کے تحت ایم این اے بنے تھے
یہ نوازشریف کے سب چھوٹے بھائی حافظ عباس شریف ہیں جو ایک مجبوری کے تحت ایم این اے بنے تھے۔انیس سو ترانوے میں نواز شریف دو نشستوں سے کامیاب ہوئے، جن میں سے لاہور کی نشست انہوں نے خالی کر دی۔ پھر 2 دسمبر 1993 کو ضمنی انتخاب ہوا، اور میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی عباس شریف کو کہا کہ وہ پارٹی کے شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں۔ وہ بڑے بھائی کا حکم ٹال نہ سکے، اور یوں زندگی کا پہلا اور آخری الیکشن لڑا — اور جیت بھی گئے۔وہ بہت کم قومی اسمبلی کے اجلاس میں جایا کرتے ،کیونکہ اُن کا زیادہ تر وقت رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز میں گزرتا تھا۔ حافظ عباس شریف کوعہدوں کا کوئی لالچ نہیں تھا۔اور اُن کا زندگی کا مقصد اللہ کو راضی کرنا تھا۔