نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے سالانہ میلہ بابا حضرت سخی سیدن شاہ
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے سالانہ میلہ بابا حضرت سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل کی تقریبات کی مناسبت سے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ قبل ازیں سابق مشیر وزیر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر جب اپنی رہائشگاہ حویلی ملک غلام حسین گجر سے ایک قافلے کی شکل میں دربار حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں جگہ جگہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ چادر پوشی کے موقع پر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات اور ان کے دوست احباب کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ دریں اثناء سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ثقافتی میلے ہماری ثقافت کے آئینہ دار ہیں اور خصوصا” سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل اس حوالے سے شاندار روایات کا امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ وسیع وعریض علاقہ تھل کے باسیوں کو مقامی سطح پر معیاری تفریح فراہم کرتا ہے۔