اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے نو افراد سے بھاری مقدار میں 31کلو سے زائد مقدار میں چرس، 70لیٹر شراب اور 60بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے نو افراد سے بھاری مقدار میں 31کلو سے زائد مقدار میں چرس، 70لیٹر شراب اور 60بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش محبوب ربانی سے 10کلو چرس، عدنان سے 10کلو 250گرام چرس، اظہر محبوب سے 2کلو 50گرام چرس،بشیر سے 2کلو260گرام چرس، شہباز سے2کلو260گرام چرس، 1کلو 100گرام آئس فیصل عرف کاشی سے 2کلو 200گرام چرس، منظوراں بی بی سے 2کلو620گرام چرس، شہزاد احمد سے60ولائتی شراب اور رفیق سے170لیٹر شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے ہیں۔