November 2, 2026

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کر کے ڈکیتی اور چوری میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں اور طلائی زیورات وغیرہ برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کے ایس ایچ او محمد ارشد نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے اکبری گینگ کے محمد اکبر عرف اکبری سعید اور ندیم

IMG-20240815-WA0192(1)

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کر کے ڈکیتی اور چوری میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں اور طلائی زیورات وغیرہ برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کے ایس ایچ او محمد ارشد نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے اکبری گینگ کے محمد اکبر عرف اکبری سعید اور ندیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4لاکھ روپے نقدی 5تولہ طلائی زیورات اور 4عدد بکرے برآمد کر لئے ہیں تھانہ شیر گڑھ کے ایس ایچ او اختر خاں نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے صفدری گینگ کے صفدر عرف صفدری، بشیر احمد، حاضر اورغلام مصطفی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2لاکھ روپے نقدی ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لئے ہیں جبکہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او فرخ شہزاد نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بلال عرف بلائی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5عدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔