November 17, 2026

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانےکا امکان

Screenshot_2025-09-30_114241

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانےکا امکان
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔‍
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی ہے۔ خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیےگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔ خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کردیا گیا ہے۔ خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن کو سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے تقریباً 40 افراد پر مشتمل عملےکا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیاہے۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا روف نے عملےکے تبادلےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔