November 17, 2026

شورکوٹ ( چوہدری عبدالرحمن) قائد عوام ہر دل عزیز شخصیت رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈرپی پی 129 امیدوار صوبائی اسمبلی *چوہدری شہباز علی تگہ* نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں آنے والی

IMG-20250811-WA0279(1)

شورکوٹ ( چوہدری عبدالرحمن) قائد عوام ہر دل عزیز شخصیت رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈرپی پی 129 امیدوار صوبائی اسمبلی *چوہدری شہباز علی تگہ* نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں آنے والی حالیہ سیلابی آفت نے دلوں کو دہلا دیا ہے۔ یہ دکھ اور کرب صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا دکھ ہے، کیونکہ ہم سب ایک جسم کی مانند ہیں۔قدرتی آفات قوموں کو آزمانے آتی ہیں لیکن اتحاد اور بھائی چارہ ہمیں ان مشکلات سے نکالنے میں سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے
اسی کے ساتھ میں حکومتِ پاکستان، صوبائی حکومتوں اور فلاحی اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ فوری طور پر پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں امداد اور ریلیف پہنچایا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے خوراک، ادویات، صاف پانی اور رہائش کے فوری انتظامات کیے جائیں تاکہ یہ آزمائش انسانی المیے میں نہ بدل سکے۔