September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اور گرین جرنلزم نیشنل فورم کے مابین ایک مفاہمتی معاہدےپر دس

IMG-20250929-WA1268(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اور گرین جرنلزم نیشنل فورم کے مابین ایک مفاہمتی معاہدےپر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر معروف صحافی
مجیب الرحمٰن شامی نے اس مفاہمتی یاداشت پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے بھی دونوں تنظیموں کے مابین مفاہمتی یاداشت کے اس اقدام کو سراہا مزید کہا کہ صحافی اور قلم کار سچ پر مبنی اظہارِ رائے کا اہم ذریعہ ہیں۔ چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری نے کہا میں صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں ۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے صدر ثمینہ طاہر بٹ، ، جنرل سیکرٹری طاہر درانی ،نائب صدرایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، نائب صدر میل ونگ میاں محمد اصغر بھٹی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، صدر لاہور خواتین ونگ نبیلہ اکبر، سینئر صحافی فرزانہ چوہدری، ڈاکٹر انعم پری، زاہدہ پروین، رابعہ عظمت، بشریٰ نواز، صفیہ خاتون ، ڈاکٹر فائزہ طارق، میرب ابوبکر، عاصم لطیف چودھری، حافظ زبیر احمد، طارق عزیز، ضماد گریوال، سجاد علی بھنڈر، محمد شہزاد اور رضوان قریشی شامل تھے۔جبکہ گرین جرنلزم نیشنل فورم کی جانب سے کوآرڈینیٹر مہرالنساء ، نوید احد، حافظ شاہد افضل اور وحید کاشف شریک ہوئے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0