November 17, 2026

*وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ سیلاب سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔*

Screenshot_2025-09-27_195743

*وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ سیلاب سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔*

پنجاب میں 24 لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر کپاس کو 5.20 فیصد اور گنے کی فصل کو 13 فیصد نقصان پہنچا۔

حالیہ سیلاب سے زراعت کو کتنا نقصان پہنچا؟، وزارت غذائی تحفظ نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 24 لاکھ ایکڑ پر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا، ایک لاکھ 62 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا، مجموعی طور پر کپاس کی فصل کو 5.20 فیصد نقصان ہوا۔

دستاویز کے مطابق حالیہ سیلاب سے گنے کی فصل کو 13 فیصد نقصان پہنچا، چاول کی فصل کو 15.5 فیصد نقصان ہوا، 9 لاکھ 98 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 لاکھ 74 ہزار ایکڑ رقبے پر گنے کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 42 ہزار ایکڑ مکئی، 9 فیصد چارا اور 12 فیصد تل کی فصل تباہ ہوئی، سیلاب نے 44 فیصد سبزیوں اور ساڑھے 12 فیصد باغات کو تباہ کیا۔

وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ سیلاب میں بیج بہہ جانے سے گندم کی قمیت میں اضافے کا خدشہ ہے، ربیع سیزن میں گندم کی بوائی میں تاخیر سے درآمد پر انحصار بڑھ سکتا ہے، پیداوار میں کمی، بیجوں کی قیمت میں اضافہ گندم درآمد سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنچاب میں سیلاب سے 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ویکسنیشن بروقت نہ ہوئی تو جانوروں میں لمپی اسکن سمیت دیگر بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔