عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین محمد اشرف خاصخیلی کی اپیل پر ضلع عمرکوٹ کے گسٹا، پی ٹی اے، ایجوکیشن، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، پبلک
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سندھ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین محمد اشرف خاصخیلی کی اپیل پر ضلع عمرکوٹ کے گسٹا، پی ٹی اے، ایجوکیشن، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، پبلک ہیلتھ اور دیگر کئی سرکاری محکموں کے ملازمین نے آج مین اللہ والا چوک پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے پنشن ریفارمز کے حوالے سے دھرنا دیا اور ایم ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کو بند کردیا۔
اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں، سندھ ایمپلائز الائنس اور مختلف محکموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو دھرنا باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔
اس دھرنے میں ریونیو ڈپارٹمنٹ سامارو کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ تپیدار ایسوسی ایشن تعلقہ سامارو کے صدر اور معزز شخصیت سید جاوید حسین شاہ (سامارو)، پ ٹ ا ڈویژن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم آرائیں (سامارو) اور ضلع عمرکوٹ کے مختلف محکموں کے ملازمین کے رہنما شامل ہوئے۔ ان رہنماؤں کی قیادت میں عمرکوٹ شہر کے اللہ والا چوک پریس کلب کے سامنے ہزاروں افراد کے مجمعے کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی گئی۔