جھنگ: وکلا اور انتظامیہ تنازعہ بگڑ گیا، وکلا پر مقدمات، ممبرشپس منسوخی کے بعد ان کے عزیز و اقارب پر گھیرا تنگ۔ الاٹمنٹس کینسل ، ہوٹل سیل
جھنگ: وکلا اور انتظامیہ تنازعہ بگڑ گیا، وکلا پر مقدمات، ممبرشپس منسوخی کے بعد ان کے عزیز و اقارب پر گھیرا تنگ۔ الاٹمنٹس کینسل ، ہوٹل سیل
جھنگ () جھنگ میں وکلا اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تنازعہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے جس کی جڑیں اس وقت سے جڑی ہیں جب پولیس نے پہلے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ان وکلا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (PTI) سے بتایا جاتا ہے۔
چھاپوں کے بعد کشیدگی بڑھتی گئی اور بالآخر وکلا نے ڈپٹی کمشنر آفس میں داخل ہوکر ڈی سی مخالف نعرے لگائے۔ اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے جن میں:
بار ایسوسی ایشن کے صدر فرید نواز نول، چمن عباس سیال ایڈووکیٹ، سید عمار کاظمی ایڈووکیٹ اور میاں عدیل ایڈووکیٹ کی جمخانہ کلب ممبرشپ منسوخی
ڈاکٹر سونیا ظفر اور سید عمار کاظمی کو جمخانہ انتظامی کمیٹی سے ہٹانا
میاں عدیل تھہیم کی چرچ روڈ پر واقع پراپرٹی کو سیل کرنا
وکلا کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 اور دیگر سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنا
ایف آئی آر کے مطابق وکلا نے مبینہ طور پر ADCR آفس پر دھاوا بولا، سرکاری افسران کو یرغمال بنایا اور ریکارڈ کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے اس مقدمے میں 50 سے زائد وکلا کو نامزد کیا ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق ADCR کی جانب سے الاٹمنٹ کینسل کرنے کے فیصلہ کے بعد پیرا فورس ٹیم جھنگ بار کے رہنما فیصل فرید نول ایڈووکیٹ (جن کی اہلیہ DHQ ہسپتال میں گائناکالوجسٹ ہیں) کی رہائش گاہ خالی کروانے کے لیے ہسپتال پہنچ گئی۔ اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) جھنگ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
قانونی و شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے چھاپوں سے شروع ہونے والا تنازعہ اب ضلعی سطح پر ایک بڑے بحران میں تبدیل ہو چکا ہے جو وکلا اور انتظامیہ کے تعلقات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔