کوٹ خلیفہ اچ شریف (راجہ نورالہی عاطف سے) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں کوٹ خلیفہ اُچ شریف بستی واحد بخش کھنڈ میں
کوٹ خلیفہ اچ شریف (راجہ نورالہی عاطف سے) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں کوٹ خلیفہ اُچ شریف بستی واحد بخش کھنڈ میں ایک عظیم الشان محفل نعت ص کا اہتمام کیا گیا۔ میزبانی کا شرف ملک خادم حسین کھنڈ، ملک محمد وسیم اکرم کھنڈ اور ملک محمد ندیم کھنڈ کو حاصل ہوا ۔ اس بابرکت محفل کی صدارت محفل کے میزبان اور علاقے کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت ملک خادم حسین کھنڈ نے کی جبکہ مہمانان گرامی خاص اسٹاف آفیسر ٹو امیر آف بہاولپور سردار محمد یحیی ا خان کلاچی ریٹائرڈ سول جج اور معروف نعت گو شاعر اور نائب صدر انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز تحصیل احمد پور شرقیہ عبد المجید خان ناصح ڈیرہ نواب صاحب تھے ۔ اس بابرکت محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کے بعد علاقے کے معروف ثناء خواں مصطفیٰ خورشید احمد نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد میں نوجوان عالم دین ، حضرتِ علامہ مولانا زیبر احمد سعیدی نے آمد مصطفیٰ، شان مصطفیٰ صلی اللہ کے موضوع پر بیان کر کے سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی ۔ درود و سلام اور دعا کے بعد حاضرین محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ اس محفل میلاد پاک ص میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کے علاوہ ملک حاجی شملہ کھنڈ ، ملک ملازم حسین کھنڈ، ملک محمد یوسف کھنڈ ، ملک محمد اجمل کھنڈ ، پیر سید محمد اجمل شاہ، نوجوان سیاسی، سماجی رہنما حافظ محمد عثمان بھٹّی احمد پور شرقیہ، زمیندار اعلیٰ جام حاجی عبد الخالق جھلن ، حافظ عبد الجلیل نمبر دار، حاجی احمد بھٹہ، ملک محمد شیم کھنڈ اور ملک محمد جاوید کھنڈ نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔