*پنجاب حکومت نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں ضلعی سماجی تحفظ کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کمیٹیوں کا
*پنجاب حکومت نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں ضلعی سماجی تحفظ کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کمیٹیوں کا مقصد پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر نگرانی چلائے جانے والے مختلف سماجی تحفظ کے پروگراموں کو ضلعی سطح پر زیادہ منظم، شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ صوبے کے کسی بھی حصے میں کوئی مستحق شہری بنیادی سہولتوں سے محروم نہ رہے۔ یہ اہم اقدام پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آراء منظور وٹو کی انتھک کاوشوں کا مظہر ہے، جنہوں نے طویل مشاورت اور جامع حکمتِ عملی کے بعد اس نظام کو عملی جامہ پہنایا۔ ان کمیٹیوں کے قیام سے ضلعی سطح پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کےمختلف سماجی تحفظ پروگراموں میں ربط پیدا ہوگا، کارکردگی کی نگرانی بہتر ہو گی اور عوامی خدمات کی ترسیل زیادہ تیز اور شفاف انداز میں ممکن بنائی جا سکے گی۔ کمیٹیاں نہ صرف مستحقین کی بروقت رجسٹریشن اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گی بلکہ پروگراموں میں موجود رکاوٹوں، دوہرے اندراج اور خامیوں کی نشاندہی کر کے بہتری کے لیے سفارشات بھی تیار کریں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹیاں عوام اور نجی اداروں کے ساتھ روابط بڑھا کر سماجی