ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی، مفکرِ اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے نائب صدر جے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی، مفکرِ اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر عارف رضا ملک ولید ناصر چوہدری عرفان اللہ پروفیسر معروف اعظم پروفیسر خالد سعید ریحان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مولانا مودودیؒ نے دینِ اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا، اور اسلامی انقلاب کیلئے فکری، علمی اور تحریکی بنیادیں فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا مودودیؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں مسلمانوں کو ان کی حقیقی ذمہ داریوں کا شعور دیا۔ ان کی تحریریں آج بھی فکری رہنمائی کا سرچشمہ ہیں اور اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ مولانا مودودیؒ کا پیغام کسی ایک طبقے یا جماعت تک محدود نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے بیداری کا پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں مولانا مودودیؒ کے افکار کی روشنی میں اپنے کردار و عمل کو سنوارنے، اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد تیز کرنے، اور نئی نسل کو دین سے جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ”عشرہ مودودی” منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم ان کے علمی ورثے کو زندہ رکھیں اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔