تھانہ صدر کبیروالا شراب کے نشے میں دھت شخص غل غپاڑہ کرتا ہوا بیوہ خاتون کے گھر داخل، خاتون کو پکڑنے کی کوشش
تھانہ صدر کبیروالا
شراب کے نشے میں دھت شخص غل غپاڑہ کرتا ہوا بیوہ خاتون کے گھر داخل، خاتون کو پکڑنے کی کوشش خاتون کے شور مچانے پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزم گھر سے فرار ہو گیا تین دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام موضع الہ آباد کے علاقے ذاکر آباد میں ایک بیوہ خاتون کے گھر شراب کے نشے میں دھت شخص کے داخل ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کشور حسینہ کے مطابق، تین روز قبل ایک شخص جس کا نام ابوذر غفاری بتایا جاتا ہے، شراب کے نشے میں مست ہوکر غل غپاڑہ اور گالیاں نکالتا ہوا اس کے گھر داخل ہوا اور اس کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوا، گالی گلوچ کی اور اسے پکڑنے کی کوشش کی۔
خاتون نے فوری طور پر پولیس کو 15 پر اطلاع دینے کی کوشش کی مگر ملزم نے اس کا موبائل چھین لیا۔ چیخ و پکار پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزم موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی واضح رہے
کشور حسینہ، جس کا شوہر پانچ سال قبل وفات پا چکا ہے اس کے تین بچے ہیں اس تمام واقعے سے بچے سہم گئے ہیں اور ڈرے ہوئے ہیں اور خاتون جو گھر میں اکیلی رہتی ہے، کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اسے اکثر ہراساں کرتا رہتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ملزم ابوذر غفاری کو فوری گرفتار کر کے اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے