روھڑی نماہندہ واجد حسین)تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری نے کہا ہے کہ سید عالم نور مجسم کے نام نامی اسم گرامی پر بھارت میں ایف
روھڑی نماہندہ واجد حسین)تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری نے کہا ہے کہ سید عالم نور مجسم کے نام نامی اسم گرامی پر بھارت میں ایف آئی آر کا اندراج کرنا کھلی مذہبی دہشت گردی ہے ، ایسے اسلام دشمن عمل پر ہم مودی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام 26ستمبر بروز جمعہ المبارک کے اجتماعات میں خطبائے اہلسنت ، آئمہ کرام، عظمت مصطفےٰ، شان رسول بیان کرینگے اور بھارت کے جارحانہ ، جاہلانہ، گستاخانہ اور مذہبی دہشت گردی جیسے اقدام کی مذمت سمیت مذمتی قراردادیں منظور کرائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ باغ حیات علی شاہ سکھر میں تنظیمات اہلسنت کی جانب سے خطبائے اہلسنت ، آئمہ کرام کے منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا ، اجلاس میں بھارت میں سید عالم نور مجسم کے نام نامی اسم گرامی پر بھارت میں ایف آئی آر کا اندراج کرنے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جمعة المبارک26 ستمبر کو خصوصی طور پر ”ڈے آف آئی لو محمد “منایا جائیگا اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں عاشقان رسول ، غلام رسول اپنے پیارے آقا حضور نبی کریم سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرینگے ، شرکاءاجلاس سے خطاب کے دوران تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری و دیگر علماءکرام نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند حکومت کا پوری دنیا میں منہ کالا ہورہا ہے شرپسند مذہبی انتہا پسند مذہبی دہشتگردی کرکے ہندوستان کے مسلمانوں کو مرعوب نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ مسلمان بھارت کا ہو پاکستان کا ہو سعودی عرب کا ہو یا امریکہ سمیت کسی بھی ملک کا ہو آقائے دوجہاں کی شان اقدس میں کوئی ذرہ برابر گستاخی بردااشت نہیں کریگا ، شرکاءاجلاس کا کہنا تھا کہ دشمنانان اسلام کی سازشیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول کو ختم نہیں کرسکتیںنام محمد ہر مسلمان کے دلوں میں روشنیوں کی طرح چمک دمک رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 30 کروڑ مسلمانوں کے سامنے مودی حکومت ٹھر نہیں سکے گی ، اب بھارت کی اس حرکت پر بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں پورا عالم اسلام ساتھ کھڑا ہے ۔