کمالیہ: ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ) سکول پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی شفٹ انچارج ٹریفک ظفر اقبال کھرل
کمالیہ: ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ) سکول پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی شفٹ انچارج ٹریفک ظفر اقبال کھرل
کمالیہ شفٹ انچارج ٹریفک سیکٹر کمالیہ ظفر اقبال کھرل نے واضح کیا ہے کہ اسکول پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی وین اور ویگنوں میں گیس سلنڈر رکھنا سختی سے ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دورانِ چیکنگ اگر کسی گاڑی میں گیس سلنڈر پایا گیا تو اس کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ظفر اقبال کھرل نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی گاڑیوں میں اپنے بچوں کو نہ بھیجیں جن میں گیس سلنڈر نصب ہو، تاکہ کسی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اس معاملے پر سختی سے عملدرآمد کروائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔