وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ممبر قومی اسمبلی احسان الحق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باجوا ، ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد کا تفصیلی دورہ متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا
بہاولنگر () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باحوا،ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد ،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چشتیاں میں قائمں فلیڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے انتظامی اقدامات اور ریلیف کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیاء، پکا ہوا کھانا، خشک راشن کے بیگز بھی تقسیم کئے اور فلڈ ریلیف کیمپ میں دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ جانوروں کے لیے ونڈا، سبز چارہ، چوکر اور توڑی وافر مقدار میں میسر ہے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں جانوروں کے علاج معالجے کے لیے ادویات اور ویکسین کے ساتھ موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہونے پائے اور سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، لائیو اسٹاک، ہیلتھ، ریسکیو 1122 اور دیگر محکمے متاثرہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔احسان الحق باجوا نے کہا کہ متاثرین کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام الناس نے انتظامیہ کے بروقت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔