*🌐پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں 750ملین ڈالر (2 کھرب 11 ارب روپے) کی مالی آمدن حاصل کرنے کے
*🌐پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں 750ملین ڈالر (2 کھرب 11 ارب روپے) کی مالی آمدن حاصل کرنے کے لیے دو منصوبے تیار کررہا ہے جن میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور بین الاقوامی بینکوں کی مدد سے کمرشل فنانسنگ حاصل کرنا شامل ہے۔*
*میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت 300 سے 500 ملین ڈالر کی کمرشل فنانسنگ کے حصول پر غور کر رہی ہے جو ڈوئچے بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعے ممکن ہوگی کیونکہ پاکستان کو 30 ستمبر 2025 کو یورو بانڈ کی میچورٹی پر 500 ملین ڈالر (ایک کھرب 40 ارب روپے) کی ادائیگی کرنی ہے۔*
*میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ارب ڈالر (2 کھرب 80 ارب روپے) کی دوسری بڑی پیمنٹ اپریل 2026 میں کرنی ہے، پاکستان اس وقت ڈالرز کے حصول کے منصوبے بنا رہا ہے جب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اس ہفتے کے دوران پاکستان کے دورے پر آنے والا ہے۔*