November 17, 2026

بچوں کا اغواہ اور چائلڈ پورن گرافی ۔

FB_IMG_1758510976528

بچوں کا اغواہ اور چائلڈ پورن گرافی ۔

حال ہی میں لاہور سے ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا جو چائلڈ پورن گرافی میں ملوث پایا گیا مذکورہ ملزم کی گرفتاری امریکی ادارے کی رپورٹ پر عمل میں آئی ۔ ملزم انٹرنیٹ پر پورن گرافی کی تشہیر کر رہا تھا جس پر امریکی ادارے نے پاکستانی احکام بالا کو اطلاع دی ۔

ابھی تین روز پہلے کراچی ضلع ملیر سے ایک شخص جس کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جارہا ہے کو گرفتار کیا جو معصوم بچیوں اور بچوں سے جنسی استحصال کرنے میں ملوث پایا گیا گرفتار ملزم کے موبائل سے سینکڑوں نا زیبا بچوں کی ویڈیو اور یو ایس بیز بھی برآمد کی گئی ہیں ۔
کراچی سے گرفتار ملزم 2016 سے بچوں کی ساتھ جنسی تعلقات میں ملوث رہا ہے چونکہ ملزم ایک کلفی والا ہے اور معصوم بچوں کو کلفی اور پیسوں کا لالچ دے کر سفاکیت دیکھاتا رہا ۔

یہ موجودہ صورت حال تھی اگر ہم ضلع قصور والے واقعہ پر نظر ڈالیں تو وہ اس سے بھی زیادہ بھیانک نظر آئے گا ۔
آج پورے ملک سے بچے اور بچیاں اغواہ ہو رہی ہیں روزانہ سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ پڑھنے کو ملتی ہیں جو مختلف شہروں سے لگائی گئی ہوتی ہیں ۔ چونکہ یہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس کو حساس اداروں کو دیکھنا چاہیے یہ بچے وطن عزیز کے معمار ہیں زرہ دیر کے لیے سوچیئے کہ ان کے والدین پر کیا گزرتی ہوگی جن کے بچے کٹے پھٹے گردے دل آنکھیں نکلی ہوئی لاشیں ملتی ہیں یا پھر زندگی بھر کے لیے محض یادیں رہ جاتی ہیں ۔
یہ عالمی سطح کا کوئی گروہ ہے جو بچوں کو اغواہ کر رہا ہے اس سنگین کرائم میں ہمارے اپنے مسلمان بھائی بہنیں شامل ہیں جو بھیکاریوں ، کچرا اٹھانے والے ، چیز بیچنے والے ، آئس کریم بیچنے والے ، امداد مانگنے والے آپ کے گلی محلے میں گھوم رہے ہیں جن پر کڑی نظر رکھیں انہیں پکڑیں پوچھ تاچھ کریں اور انہیں علاقے سے باہر نکال دیں کیونکہ یہ لوگ مکمل طور پر مافیا ہیں ۔
اس سے پہلے بھی میں پانچ پوسٹ بچوں کے اغواہ کے حوالے سے تحریر کر چکا ہوں مگر مندرجہ ذیل تصاویروں کے بعد مجھے یقین ہوگیا ہے کہ اس بھیانک معاملے میں ادارے خاموش ہیں آخر کیوں ؟ ؟ ؟ ؟
اپنا اور اپنوں۔ کا بہت خیال رکھیں ۔ ۔ ۔