خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کا پہلا تنظیمی و تربیتی اجلاس برائے ورکنگ پلان و تقریبِ حلف برداری منعقد ہوا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کا پہلا تنظیمی و تربیتی اجلاس برائے ورکنگ پلان و تقریبِ حلف برداری منعقد ہوا۔اجلاس میں سید محمود الحسن جعفری ناظم تنظیمات شمالی پنجاب، راجہ اکرام اللہ خان صدر تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن، اقبال کاشف ناظم تحریک سرگودھا ڈویژن، مبشر اقبال ناظم تعلقات عامہ سرگودھا ڈویژن، آریان ملک ناظم سوشل میڈیا شمالی پنجاب، علامہ محمد بلال اعوان صدر تحریک ضلع خوشاب، غلام محمد صفدر اعوان ناظم تحریک ضلع خوشاب اور ملک علیم اللّٰہ خان اگرال صدر پاکستان عوامی تحریک خوشاب نے خصوصی طورپر شرکت کی۔
تقریب میں تحصیل خوشاب شمالی و جنوبی، نورپور تھل، قائد آباد اور نوشہرہ کے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور آئندہ ورکنگ پلان پر بریفنگ لی۔ تربیتی نشست میں شرکاء کو تنظیمی و فکری رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت تحریک منہاج القرآن کو دین مصطفوی ﷺ کی خدمت اور مصطفوی انقلاب کے قیام میں کامیابی و استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔