November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے

IMG-20250921-WA0123

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے
اس مشن کی تکمیل کے لیے ہمارا تن من اور دھن ہمہ وقت حاضر ہے ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام “بھوکاں پتن” پر قائم سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستی میں صحافتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق حاجی محمد سعید سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں پہنچے تو مرکزی مسلم لیگ کے سینیئر رہنما امیر حمزہ رافع نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بزرگی اور علالت کے باوجود اپ کی تشریف اوری سے ہمارے جذبوں کو نئی جہت ملی ہے اور اپ کا یہ عظیم عمل دیگر مخیر حضرات کے لیے قابل تقلید ہے
اس موقع پر مرکزی انجمن تاجر رہنما ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت وائٹل گروپ کا طرہ امتیاز ہے ،وائٹل گروپ گزشتہ ایک ہفتہ سے ایک ہزار افراد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر تیار شدہ کھانا سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں فراہم کر رہا ہے انشاءاللہ یہ عمل سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں واپسی تک جاری رہے گابعد ازاں حاجی سعید احمد نے تیار شدہ کھانا سیلاب متاثرین میں خود تقسیم کیا