اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے)بین الاقوامی خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو نے نامور جرنلسٹ سحرش قریشی کو سئنیر سوشل میڈیا پروڈیوسر کے
اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے)بین الاقوامی خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو نے نامور جرنلسٹ سحرش قریشی کو سئنیر سوشل میڈیا پروڈیوسر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اورصحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ اسلام آباد کی جوائنٹ سیکرٹری اور باکمال صحافی سحرش قریشی کو انڈپینڈنٹ اردو میں سینئر سوشل میڈیا پروڈیوسر کے عہدے پر ترقی ملنے سئنیر صحافیوں جی حسنین، ملک غلام عباس، راجہ نورالہی عاطف، ملک محمد ارمغان اعوان ، مدثر اقبال پاشا، راؤ اسلم فراز ،ملک محمد حفیظ اللہ اعوان،ایم نور دین،صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا اور مہر حنین نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔ صحافتی حلقوں کے مطابق
یہ شاندارکامیابی سحرش قریشی کی انتھک محنت، غیر معمولی صلاحیتوں، جدید صحافتی رجحانات پر گرفت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ
سحرش قریشی نے نہ صرف صحافت کے میدان میں اپنی بصیرت اور جدت طرازی سے نمایاں مقام بنایا ہے بلکہ نوجوان خواتین کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلہ افزائی کا مینار بھی بن چکی ہیں۔