سکھر (بیورورپورٹ۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی)انجمن ترقی پسند مصنفین سکھر کا پندرہ روزہ
سکھر (بیورورپورٹ۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی)انجمن ترقی پسند مصنفین سکھر کا پندرہ روزہ دستوری اجلاس نوجوان دانشور حکیم زنگیجی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ادبی تخلیقات تنقید کے لیے پیش کی گئیں جن میں شیراز جعفری کی غزل، سردار پیرزادی کی نثری نظم، ڈاکٹر خادم منگی کی وائی، احسن جعفری کی غزل اور زمان کلھوڑ کی غزل شامل تھیں۔ ان تخلیقات پر نبن ساڪاٹی، ارشاد پیرزادی اور دیگر شرکاء نے تنقیدی آراء پیش کیں۔ایک دوسرے سیشن میں ڈاکٹر بدر اڄڻ نے سائیں جی ایم سید کا میر محمد شاہ کے نام کشمیر سے لکھا گیا خط، جو کتاب رهاڻ میں شامل ہے، پر تبصرہ پیش کیا۔ احسن جعفری نے نیپال کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی خیالات کا اظہار کیا، جبکہ ڈاکٹر خادم منگی نے سجاد ظہیر کی برسی کے موقع پر ان کی علمی، ادبی، تاریخی اور تنظیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس حوالے سے ساتھیوں نے تنقیدی تجزیے پیش کیے اور سوالات بھی اٹھائے۔آخر میں صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے حکیم زنگیجی نے کہا کہ انجمن ترقی پسند مصنفین نوجوانوں کی فکری آبیاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملک بھر خصوصاً سندھ میں یہ تنظیم نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ ایسے ادبی اجلاسوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ آنے والی نسل کی بہتر تربیت ممکن ہو سکے۔