November 17, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع خوشاب کا تنظیمی

IMG-20250920-WA0272

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع خوشاب کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کے صدر راجہ غلام شبیر خان نمبردار سے ملاقات کی، جس میں ضلع کی موجودہ تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی آرگنائزر نے تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے پر زور دیا اور تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے کے لیے مختلف سفارشات پیش کیں۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ شمالی پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر علامہ سید ملازم حسین نقوی، رکن صوبائی آرگنائزنگ ورکنگ کمیٹی استاد ذوالفقار اسدی اور صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی بھی موجودتھے ۔