November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مصوری اور خطاطی

IMG-20250920-WA0271

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مصوری اور خطاطی کی نمائش کے مقابلے کلچرل کمپلیس میں منعقد ہوئے ۔ جس میں سرگودھا کے مختلف کالجز اور سکولز سے آئی طالبات نے اپنی بنائی گئی آرٹ کو نمائش میں ڈسپلے کیا۔ قرآنی خطاطی، اسمائے مبارکہ اور اسمائے محمد ؐکی تصویری نمائش کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خطاطوں کی حوصلہ افزائی کی۔
نمائش میں حصہ لینے والے خطاطوں نے کہا کہ ہمیں اس نمائش میں حصہ لیکر روحانی اور قلبی سکون حاصل ہوا ہے۔ حکومت کو چاہیئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ آرٹ کی ترویج ممکن اور نوجوان نسل اس طرف راغب ہو سکے۔اسلامی خطاطی انسان کے جمالیاتی ذوق کے تسکین کا باعث ہے ۔ اس طرح کی نمائش سے خطاطوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
اسمائے مبارکہ اور اسمائے محمد ؐ کی خطاطی اپنے رب سے محبت و عقیدت کا منفرد انداز تو ہی ہے یہ فن پارے پاکستان میں خطاطی کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔