November 17, 2026

شور کوٹ، شورکوٹ: ہڑپہ اور موئن جو دڑو سے بھی قدیم شہر ۔ شورکوٹ پنجاب کے ضلع جھنگ کی ایک تحصیل ہے جو دریائے چناب کے مشرقی کنارے پہ واقع ہے۔ اگر پنجاب

FB_IMG_1758369305948

شور کوٹ،
شورکوٹ: ہڑپہ اور موئن جو دڑو سے بھی قدیم شہر ۔
شورکوٹ پنجاب کے ضلع جھنگ کی ایک تحصیل ہے جو دریائے چناب کے مشرقی کنارے پہ واقع ہے۔ اگر پنجاب کے نقشے کو دیکھا جائے تو یہ واضح ہوتا یے کہ شورکوٹ پنجاب کے عین وسط میں واقع ہے۔ شورکوٹ ایک قدیم اور تاریخی شہر ہے۔ جو کئی بار اجڑا اور کئی بار آباد ہوا۔
شورکوٹ کی بنیاد راجہ اشور نے رکھی۔ جس کی وجہ سے اس کا نام اشور کوٹ تھا جو بگڑ کر شورکوٹ ہو گیا۔ کوٹ کا مطلب قلعہ، حصار میں واقع آبادی یے۔ ماضی میں یہ شہر سمیر کوٹ، آشور کوٹ، ایشور کوٹ، شیو کوٹ، سور کوٹ وغیرہ کے ناموں سے جانا جاتا رہا ہے۔
شورکوٹ کتنا پرانا شہر ہے اس حوالے سے حتمی معلومات تو کوئی نہیں ہیں۔ البتہ ایک روائت ہے کہ اس شہر کی بنیاد دس ہزار سال قبل سیاتریس نامی سپہ سالار نے رکھی اور ایشور سے منسوب کر کے اس کا نام ایشور کوٹ رکھ دیا۔ لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی معلومات یا دستاویزی ثبوت نہیں مل سکے۔
موجودہ شورکوٹ شہر کے ساتھ پرانے شہر کے کھنڈرات موجود ہیں جنہیں مقامی لہجے میں بھِڑ کہا جاتا ہے۔ ان کھنڈرات کی کھدائی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شورکوٹ شہر سمیریوں، بابلیوں اور آشوریوں کے تہذیب و تمدن کا گہوارہ رہا ہے۔ شورکوٹ کا قلعہ سمیریوں کے بعد کئی دیگر قدیم قبائل آریا، بھیل، دراوڑ اور آشوریوں کا مسکن رہا۔
325 قبل مسیح میں جب سکندر یونانی یہاں پہنچا تو اس وقت اس علاقے پر کٹیٹھں اور مل قبائل آباد تھے۔ مورخین کے مطابق سکندر نے دو ماہ تک شورکوٹ کے قلعہ کا محاصرہ کیے رکھا لیکن قلعے میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ جس پہ غصے میں آکر سکندر نے منجنیقوں سے حملہ کر کے قلعے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔
محمد بن قاسم نے جب ہندوستان کے بہت سے جنوبی علاقے فتح کر لیے تو اس نے ان علاقوں کو پانچ صوبوں میں تقسیم کر دیا جن میں صوبہ شورکوٹ بھی شامل تھا۔
تحریر کاپی۔