November 17, 2026

میونسپل کمیٹی شورکوٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لئیے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کو درخواست۔

FB_IMG_1758369155183

میونسپل کمیٹی شورکوٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لئیے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کو درخواست۔

شورکوٹ شھر کے عوامی حلقوں کی طرف سے ٹرانسپیرنسی ایکٹ 2013 کے تحت اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کو ایک درخواست گزاری گئی جس میں درخواست گزار حاجی اقبال اور رانا مظفر خان نے ٹرانسپیرنسی ایکٹ 2013 کو استعمال کرتے ھوئے میونسپل کمیٹی کی ایسی سکیمیں، کوٹیشنز ورک ، کرونا میں بھرتی کئیے گئے ملازمین کا ریکارڈ اور دیگر ایسے معاملات جن میں شھریوں کو کرپشن نظر آرھی تھی کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ حاجی اقبال اور رانا مظفر خان کا کہنا ھے کہ چیف منسٹر پنجاب کا ویژن ھے کہ پورے پنجاب کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے اور اسی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئیے ھر ضلع و تحصیل میں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دھڑا دھڑ فنڈزبھی جاری کئیے جارھے ھیں لیکن ھماری تحصیل جس میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے دوکانوں کے کرایے اور دیگر ٹھیکہ جات بھی وصول کئیے جاتے اور ھماری اپنی تحصیل کا ایک بھاری بجٹ اکٹھا ھو جاتا ھے لیکن جب کام کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کی جانب دیکھا جاتا ھے تو یہاں کوئی ایسا کام ڈھنگ کا نظر نہیں آتا جس میں کروڑوں کے فنڈز استعمال ھو جاتے ھیں درخواست کنندہ کا کہنا ھے کہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں کی طرح ھماری تحصیل کا بھی حق ھے ھے کہ یہاں پہ عوامی فلاح کے لئیے اچھی سکیمیں لگائی جائیں اور جو بھی گورنمنٹ کے خزانے سے پیسہ استعمال ھو رھا ھے اسکا باقاعدگی سے آڈٹ ھو اور عوام کے ٹیکس کا یہ پیسہ چند کرپٹ عناصر کی نظر نہ ھو ۔ حاجی اقبال اور رانا مظفر خان اور دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ ھماری میونسپل کمیٹی کے تحت لگائے گئے کاموں کی مکمل چھان بین ھونی چاھئیے کہ جب سے موجودہ سی او میونسپل کمیٹی سلیم اقبال شاہ یہاں تعینات ھوا ھے ھمیں کام صرف کاغذات میں ھی نظر آ رھا ھے وزیر اعلٰی پنجاب کی عوامی فلاح کی کاوشوں کو نظر انداز کرتے ھوئے صرف جیبیں بھرنے پر زور دیا جا رھا ھے ۔